کولمبو ،25؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سری لنکا کے کرکٹ بورڈ دھننجے سلوا کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو منتخب نہیں کرے گا جو اپنے والد کے قتل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز دورے سے ہٹ گئے ہیں۔مقامی سیاستدان رنجن سلوا کو جمعرات کو کولمبو کے قریب گولی مار کر قتل کر دیاگیا۔یہ واقعہ ٹیم کے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہونے سے کچھ گھنٹے پہلے ہوا۔سری لنکا کرکٹ کے ایک افسر نے کہاکہ دھننجے کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو منتخب نہیں کیا جائے گا۔ابھی 17 رکنی ٹیم کے بجائے ہماری ٹیم 16 رکنی رہے گی۔بورڈ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ 26سالہ دھننجے کا مکمل ساتھ دیں گے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کی منتخب ٹیم اس طرح ہے:دنیش چنڈیمل (کپتان)، مہیلا اداوت، کسل مینڈس، کسل جونتھ پریرا، روشن سلوا، انجیلو میتھیوز، نروشن ڈکویلا ، رنگنا ہیراتھ، دلروان پریرا، اکلا دھننجے، جیفری وانڈرسے، لاہرو گماگے، کاسن راجتھا، سرنگا لکمل، لاہرو کمارا، اور استھا فرنانڈو۔